کراچی: فورسز کا بی ایل اے کے دو ارکان کے گرفتاری کا دعویٰ

718

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ہونے والوں سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں اور ان کا تعلق بی ایل اے سے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف مشکوک علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ موچکو اور سعید آباد کے اطراف کے علاقوں بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا۔

آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیاسرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے 2 ملزمان کو رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر ان سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جو تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان سے چوری ہوئی تھیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم سی ٹی ڈی نے گرفتار ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے ناہی بی ایل اے کا موقف بھی اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب حالیہ دنوں کراچی کے مختلف سے بلوچ نوجوانوں کے جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔