وڈھ صورتحال، بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال

219

بی این پی کے مرکزی کال پر وڈھ میں مخدوش صورتحال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بیشتر اضلاع میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی ، ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے تمام کاروباری مراکز بند رہے جس سے لوگوں کو روزمرہ اشیا خورد نوش کے لیئے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ہڑتال کی حمایت مقامی انجمن تاجران نے بھی کی تھی۔ ہڑتال کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا اور سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے پارٹی کے ضلعی آرگنائزر و دیگر نے کہا کہ آج کے کامیاب شٹرڈاون ہڑتال ان قوتوں کے منہ پر تماچہ ہے جو جان بوچھ کر بلوچستان کے سیاسی ماحول کو خرابی کی جانب لیجا رہے ہیں اور بی این پی اور انکی ہردلعزیز قیادت کو زیر کرنے کے لیئے ناکام حربے استعمال کر رہے ہیں ۔

ان رہنماوں نے کہا کہ بی این پی ایک سیاسی جماعت ہے اور سردار اختر مینگل بلوچستام کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے بلوچستان کا ہر فرد سردار اختر مینگل کے خلاف کسی بھی سازشوں کو قبول نہیں کرتی ہے بلکہ انکے ساتھ ہے حکومت وقت اور غیر جمہوری قوتیں وڈھ میں جاری مخدوش صورتحال کا نوٹس لیکر بلوچستان کو مزید بدامنی کی جانب دھکیلنے کے عمل کو روک دے۔

کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے جس کے باعث خرید داروں کے علاوہ مزدوروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔