چمن: فورسز کی آپریشن، چار افراد کو مارنے کا دعویٰ

270

بلوچستان کے ضلع چمن میں کاؤنٹر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ مقابلے میں چار افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے-

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے چمن کے علاقے گوری کاہل کے قریب آپریشن کرتے ہوئے مقابلے میں چار مسلح افراد کو ہلاک کردیا ہے-

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع ملنے پر افغان باڈر کے قریب کمپاؤنڈ پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کمپاؤنڈ میں موجود تین دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ سمیت بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے-

سی ٹی ڈی بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم تحریک جہاد کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا گیا جس نے دؤران تفتیش اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ٹھکانے کی اطلاع دی، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں تحریک جہاد پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان سے منسلک تین دہشت گرد اور سی ٹی ڈی حراست میں انکا ساتھی مارا گیا-

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے ترجمان کے مطابق مارے گئے ارکان میں علی محمد عرف چھوٹا کاری، عبدالقدیر عرف قدیر باچا عرف منصور، امداد اللہ عرف گران اور اختر جان عرف گڈ منصور شامل ہیں-

خیال رہے کہ سی ٹی ڈی ماضی میں بھی اسطرح کی مقابلوں کا دعویٰ کرتی رہی ہے تاہم بعدازاں مارے جانے والے افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست یا تو جبری لاپتہ افراد کے طور ہوتے رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے مسلم باغ حملے میں ملوث ایک گاڑی بھی برآمد کرلی گئی جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔