خالصتان تحریک کا رہنما کینیڈا میں قتل

315

کینیڈا میں اتوار کی شب دو نامعلوم مسلح افراد نےگوردوارے کے اندر فائرنگ کرکے 46 سال کے خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار کو ہلاک کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ اتوار کی رات کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں پنجابی آباد ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہردیپ سنگھ کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گوردوارے کے اندر موجود تھے۔

ہردیپ سنگھ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ رہے تھے۔

ہردیپ سنگھ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو کم از کم چار کیسز میں مطلوب تھے ان پر شدت پسندی اور ہندو پنڈت کے قتل کے لیے سازش کرنے کے علاوہ علیحدگی پسند سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) تحریک چلانے اور دہشت گردی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے الزامات تھے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ان کے سر پر 10 لاکھ انڈین روپے کا انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔