کیچ: کینسر سے ایک اور زندگی کا خاتمہ

355

بلوچستان سے اطلاعات ہیں کینسر نے ایک اور زندگی کا خاتمہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے تعلق رکھنے والی کم عمر آمنہ بی بی کینسر کے موزی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی میں زیر علاج تھیں جہاں ہفتے کی صبح انتقال کرگئی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں سرفہرست بنتی جارہی ہے۔

ضلع کیچ میں گزشتہ سال اور رواں سال میں کینسر کے درجنوں کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ ان میں اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔

تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سماجی کارکنان کینسر اسپتال کے لیے وقتاً فوقتاً آواز بلند کرتے آرہے ہیں تاہم حکومتی سطح پر نے انسانی جانوں سے منسلک اس اہم ایشو پر کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق ضلع کیچ میں اس وقت زیر علاج کینسر کے مریضوں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہے جنہیں صوبائی حکومت کی انڈومنٹ فنڈ سے علاج کے لیے مالی تعاون دیا جاتا ہے لیکن کچھ عرصے سے مریضوں کے خاندان یہ ہے شکایت کررہے ہیں کہ اس فنڈ کا حصول عام مریضوں کے لیے مشکل بنادیا گیا ہے جس سے انہیں اور زیادہ مشکل کا سامنا ہے۔