گریشہ میں موبائل فون ٹاور مشینری نذر آتش

253

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال کے علاقے گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل فون ٹاورکے مشینری کونذر آتش کردیاہے ۔

ذرائع کے مطابق ناکارہ بنائے گئے موبائل ٹاور یوفون کمپنی کا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم مزکورہ علاقے اور گردنواح میں اس طرح کے حملے مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں۔

مذکورہ تنظیموں کی جانب سے یہ موقف پیش کیا جاتا رہا ہے کہ آبادیوں سے دور موبائل فون ٹاورز کی تنصیبات کے منصوبے محض آزادی پسندوں کو ٹریس کرنے کیلئے ہوتے ہیں۔