پولیس رویہ کے خلاف مکران کوچز یونین کا ایک بار پھر ہڑتال

336

تربت اور گوادر میں مکران کوچز یونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی مبینہ غیرمناسب رویے کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی، تربت اور گوادر سے کراچی جانے والی بس سروس کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا-

مکران ڈویژن کے اضلاع تربت اور گوادر میں کوچز یونین نے بسیں ٹرانسپورٹس میں کھڑی کرکے ہڑتال کردی، کوچز یونین کی ہڑتال کے باعث تربت اور گوادرسے کراچی جانے والی بس سروس معطل رہی اور کراچی سے بھی دونوں شہروں کو جانے والی بس سروس معطل رہی-

اس موقع پر مکران کوچز یونین کے رہنماء رفیق قاضی نے کہا کہ کوچزیونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی مبینہ رویہ کے خلاف ہڑتال کی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس کی جانب ٹرانسپورٹرز کو تلاشی کے بہانے بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے جس پر وہ احتجاجاً ہڑتال کررہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ منشیات اور اینٹی اسمگلنگ کے نام پر مسافروں کی عزت نفس کو مجروح کر رہا ہے، جوکہ کسی بھی صورت قبول نہیں۔

دوسری جانب تربت اور گوادر سے کراچی بس سروس کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔