فوجی چوکی پر حملہ اور موبائل ٹاورز کو نذر آتش کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

608

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تربت میں ائیرپورٹ چوکی اور پروم میں یو فون کے موبائل ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 21 اپریل کی شام8 بجکر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ رات سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم دز اور جائین میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل کمپنی یوفون کے دو ٹاوروں کو نشانہ بنا کر نذر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان فوج اور اس کے سامراجی منصوبے ہمارے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔