بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت واجو ولد وہاب اور حسیم ولد شفیع محمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں کو فورسز نے اس وقت حراست میں لیا ہے جب وہ غیاب سے گواک جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں نوجوانوں قریبی رشتہ دار ہیں اور دونوں تیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور انہیں حراست میں بھی اس وقت لیا گیا جب وہ پیسہ لینے مالک کے پاس جارہے تھے۔
خیال رہے کہ آج کیچ سے جبری گمشدگی کا تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل گذشتہ شب تربت آبسر سے فورسز نے محمد جان ولد حکیم نامی نوجوانوں کو گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔