عدالتیں عبدالحفیظ زہری و خاندان پر تشدد کا نوٹس لیں ۔ ایم کیو ایم

203

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوان عبدالحفیظ زہری کو عدالت کےحکم پر رہائی کے فوری بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سےکراچی سینٹرل جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتاری کی کوشش اور ان کے بھائی اور بہنوں پر فائرنگ اور تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ زہری کی ہمشیرہ اپنے بھائی کے خون آلود کپڑے اور اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی تفصیلات بتا رہی ہیں ۔ عدالتوں کو مظلوم بلوچ خاندان پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ عدالت عظمیٰ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں عبدالحفیظ زہری کی مظلوم بھانجی کی فریاد پر توجہ دیں ۔