بی ایل ایف نے پاکستان فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

520

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات ایک بجے سرمچاروں نے کیچکے علاقے دشت کھڈان بازار میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ اور اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔سرمچاروں نے نہایت ہی مہارت سے چوکی کو بہت قریب سے نشانہ بنایا، جس سے کئی راکٹ اور گولے چوکی کے اندر جا گرے جسسے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج بدھ کے روز کیچ کے علاقے آپسی کہن میں دشمن فوج کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے سرمچاروں نے ایکبارودی سرنگ نصب کیا۔ تین بجکر تیس منٹ پر قافلے سے پہلے بم ڈسپوزل کی ٹیم پہنچی اور بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کرنے لگےتو سرمچاروں نے ریمورٹ کنٹرول سے بم کو بلاسٹ کیا جس سے بم ڈسپوزل ٹیم کے دونوں کارندے شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔