فٹبال ورلڈکپ پر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم، میسی فاتح

104

فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کردی۔

فٹ بال ورلڈکپ کا ٹائٹل 2002ء کے بعد پہلی بار جنوبی امریکا پہنچ گیا، یوں لیونل میسی کا اپنی زندگی میں فیفا ورلڈکپ جیتنے کاخواب شرمندہ تعبیر ہوا، ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی ککس پر شکست دی اور تیسری بار ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ برازیل فیفا ورلڈکپ 2002 میں جرمنی کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی آخری جنوبی امریکی ٹیم تھی اس کے بعد2006 میں اٹلی، 2010 میں اسپین، 2014 میں جرمنی اور 2018 میں فرانس نے ورلڈکپ فائٹلز جیتے۔

چیمپئن بننے کے ساتھ ساتھ فیفا ورلڈکپ 2022 کے ایوارڈز پر بھی ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا راج رہا جہاں بہترین گول کیپر، بہتریننوجوان پلیئر اور گولڈن بال ایوارڈ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے نام رہے۔

گولڈن بال میگا ایونٹ میں 7 گول بنانے والے لیونل میسی کے نام رہا جبکہ گولڈ بوٹ ایوارڈ فرانس کے امباپے کو دیا گیا۔

امباپے نے اس ورلڈکپ میں 8 گول اسکور کیے، فیفا ورلڈکپ میں صرف 14 میچز کھیلنے والے اس فرانسیسی کھلاڑی اب تک مجموعیطور پر 12 گول کرچکے ہیں۔

بہترین گول کیپر کا ایوارڈ گولڈن گلوو ارجنٹینا کے ایمی مارٹینیز نے حاصل کیا ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ارجنٹینا کے اینزو فرنینڈزقرار پائے۔