مشرقی و مغربی بلوچستان میں بلوچوں کی قتل عام کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج

311

‏بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کے روز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ ڈیرہ مراد جمالی میں ‎سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں جبری لاپتہ افراد کے قتل، جبری گمشدگیوں میں تیزی اور ایران میں بلوچ مظاہریں کے قتل کے خلاف کیا گیا۔

ہاتھوں میں لاپتہ افراد کی تصویریں اور جبری گشدگیوں کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے مشرقی اور مغربی بلوچستان میں قتل عام اور جبری لاپتہ کرنے کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور مغربی بلوچستان میں بلوچ قوم کے خلاف طاقت کا استعمال بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں نہتے زیر حراست افراد کو جعلی مقابلے میں مارا گیا جو زیارت واقعے کی تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے زیر حراست لاپتہ افراد کو مار رہا ہے جو قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ہے جو انتہائی سنگین صورتحال کا اختیار کررہا ہے۔

مظاہرین نے ایک بار لاپتہ افراد کو بحفاظت منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اس انسانی مسلہٗ پر اپنا کردار ادا کریں۔