کوئٹہ و تربت حملوں میں چار اہلکار زخمی کردیئے – بی ایل اے

524

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ  شب کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف حملوں پاکستانی فوج و پولیس کو نشانہ بناکر دو چوکیاں تباہ اور چار اہلکار زخمی کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پہلا حملہ کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پولیس اہلکاروں پر کیا، اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا دریں اثناء تربت کے علاقے آپسر میں فرنٹیئر کور کے آبدروک چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، چوکی کے اندردھماکے کے نتیجےمیں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کی حصول تک ہماری جنگ جاریرہیگی۔