شاپک میں سی پیک روٹ پر قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی این اے

807

بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں کی شہادت سے تنظیم کے مزاحمتی قوت میں کمی کے بجائے تیزی آئیگی –

انہوں نے کہا کہ کیچ کے علاقے شاپک میں بی این اے کی سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے قابض کو ڈن ءِ سر کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قافلے کی شکل میں جارہے تھے۔

بیان کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے سے قابض فوج کے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمئ ہوگئے۔تنظیم کے خلاف ریاستی کی جاری آپریشن سے ہمارے قومی مزاحمت میں کمی کے بجائے تیزی آئیگی کیونکہ بلوچ کا ہر فرزند قابض کے خلاف سینہ سپر ہوچکاہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے