اسلام آباد: بلوچ طلباء کا احتجاج جاری، شیرین مزاری کی آمد

432

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے ساتھی لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی اور دیگر بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف بلوچ طلباء کا احتجاج بدستور جاری ہے۔

انسانی حقوق کے کارکن اور اسلام آباد میں زیر تعلیم بلوچ اور دیگر طلباء سیاسی جماعتوں کے رہنماء کیمپ آکر اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ آج پاکستان کے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ جمہوریت میں کسی کو ایسے غائب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی – بلوچ طلبہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے۔

اس موقع پر سراپا احتجاج بلوچ طلباء نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اپنے ساتھی کی بازیابی تک جاری رہے گا اور طاقت کے استعمال سے ہم اپنے پرامن احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے –