فورسز کے مبینہ مقابلے میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کا خدشہ ہے – آل پارٹیز کیچ

249

آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سرنکن اور نواحی علاقوں میں لوگوں کو بے جا تنگ کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے میں 7 افراد کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے پر تشویش اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آل پارٹیز کیچ ضلع کیچ کی نمائندگی کرتی ہے اس لیے ضلع کے اندر جہاں پر زیادتی یا ظلم ریکارڈ ہوتا ہے تو ہم اس کی مذمت کرنے کے ساتھ مظلوم کے حق میں کھڑے رہتے ہیں آج کلاھو میں عوام نے ایف سی کی زیادتی کے خلاف جلوس نکالا اور دھرنا دیا آل پارٹیز اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور ساتھ ہی متعلقہ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں-

ترجمان نے کہاکہ تمپ اور کلاھو سمیت ضلع بھر میں بلا وجہ ایف سی کا گھروں میں گھس کر لوگوں کی تذلیل کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اس رویے کی وجہ سے دوریاں پیدا ہوئیں اور نفرتوں میں اضافہ ہوا ہے-

ترجمان نے ضلع کیچ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران 7 افراد کو ہلاک کرنے پر اپنی تشویش اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عموماً ایسے واقعات میں لاپتہ افراد کو مارا جاتا ہے اور پھر اسے مقابلہ یا آپریشن کا نام دیا جاتا ہے اگر آج ہلاک کیے گئے افراد پہلے سے زہر حراست تھے تو آل پارٹیز اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔