خضدار: سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کا مرکزی اجلاس، آئندہ کا لائحہ عمل طے

301

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین فضل یعقوب بلوچ منعقد ہوا، جس میں اکثریتی عہدیداران نے شرکت کی جہاں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہیں-

اجلاس کی نظامت تنظیم کے جنرل سیکریٹری قدیر شیخ نے سنبھالے اور انہوں نے تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کیا جس کا بغور جائزہ لیا گیا اس پر تنقیدی تبصرہ بھی کرنے کے بعد مختلف فیصلے کیے گئے –

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سال ایس ایس ایف کی رہنمائی، کیریئر کاونسلنگ اور آگاہی مہم کی وجہ سے خضدار سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے بلوچستان اور بلوچستان سے باہر پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں داخلے حاصل کرچکے ہیں-

ایس ایس ایف کی مرکزی کابینہ تحلیل ہوئی 2022 کے پہلے ہفتے میں نئے کابینہ کا اعلان کیا جاۓ گا، آنے والے کابینہ کے تشکیل کیلۓ الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا-

ترجمان نے اپنے جای کردہ بیان میں کہا کہ خضدار کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ساتھیوں کے اصرار پر متفقہ طور پر تنظیم کو خضدار سے باہر بلوچستان بھر میں فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رواں سال تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سنگت نعیم بلوچ کی رکنیت ختم کردیا گئی تھی جسکے بعد سنگت نعیم بلوچ نے اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوۓ حال ہی میں اپنے رکنیت بحالی کیلئے اپیل کی اور یقین دہانی کرایا کہ وہ آئندہ تنظیم کے آئین اور نظم وضبط کا پاپند رہے گا۔ جس پر تنظیم کے مرکزی کابینہ نے مشاورت کے بعد سنگت نعیم بلوچ کا رکنیت بحال کیا- آخر میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا-