بلوچستان: رواں سال کوئلہ کانوں میں حادثوں میں 87 کانکن جانبحق ہوئے

202

محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں رواں سال بھی حادثات میں کمی نہ آسکی 65 حادثات میں 87کان کن اپنی جان سے گئے جبکہ 43 زائد زخمی ہوئے پچھلے تین برسوں میں صوبے کی کوئلہ کانوں میں 265کان کن لقمہ اجل بنے۔

محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کی چھ سو کوئلہ کانوں ہیں 2021کے دوران میتھن گیس کے بھرنے مٹی کا تودہ گرنے رسی ٹوٹنے سے ٹرالی کی ٹکر اور آتشزدگی کے 65واقعات رونما ہوئے ان واقعات میں 87کان کن جانبحق جبکہ 43سے زائد زخمی ہوئے ہیں –

بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے صوبے کی کوئلہ کانوں میں جانبحق ہونے والے زیادہ افراد کا تعلق کے پی کے سے ہے محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق 2020کے دوران صوبے کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات میں 92کان کن جانبحق جبکہ 2019کے دوران 86کان کن ہلاک ہوئے تھے۔