کوئٹہ میں فورسز پر بم حملہ

411
file photo

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے میں پاکستان فورسز ایف سی کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر حق آباد ریلوے پھاٹک کے مقام پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور اہلکار گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔