بیلہ میں خاتون نے خودکشی کرلی

97

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر جان لیوا ادویات کھا کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

واقعہ بیلہ شہر کے قریب چمن ہوٹل سے متصل ایک گوٹھ میں پیش آیا جس کے بعد انہیں شدید بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم فوری طور پر خودکشی کے اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔

بلوچستان میں خودکشی کے واقعات اکثر رونماء ہوتے رہتے ہیں تاہم بلوچستان میں میڈیا ہاؤسز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اکثر ایسے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔