ایس ایس ایف کا مادری زبان اور اس کی اہمیت” کےعنوان پر سٹڈی سرکل

155

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر ڈگری کالج خضدار کے یونٹ کی جانب سے سٹڈی سرکل بعنوان” مادری زبان اور اس کی اہمیت” یونٹ صدر شعیب بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس کی نظامت یونٹ ترجمان انعام الحق بلوچ نے سرانجام دی۔

ایس ایس ایف کے سرکل میں موجود یونٹ عہدیداروں اور دیگر طلباء نے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان اپنی پہلی درسگاہ سے جو زبان سیکھتا ہے اور اسی زبان میں اپنے ماحول اور کلچرل رنگوں کی جان کاری کرتا یا کرتی ہے اسی زبان کو مادری زبان کہتے ہیں۔

مزید شرکاء نے کہا کہ مادری زبان اقوام کی شناخت اور اظہار جزبات کا ذریعہ ہے۔ اقوام کی مادری زبان اسے ترقی یافتہ، با وقار، قوی و توانا دیتی ہے اور عالمی سطح پر محترم و با شرف بنا دیتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ اگر اقوام کی مادری زبان کو زوال کی جانب دھکیل دیا جائے تو وہ قوم اغیار کی مرضی کے مطابق ڈھل جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہے اسی طرح ان کی غلامی کی زنجیر مضبوط ہوجاتی ہے۔

شرکاء نے سرکل کے آخر میں موضوع کے متعلق مختلف سوالات دریافت کیے جن پر سیر حاصل بحث ہوئی۔