کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

466

بلوچ لبریشن آرمی کے  ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

 ترجمان نے کہا قابض فوج کے اہلکاروں پر حملہ سبزل روڈ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے کیا گیا جس کی زد میں قابض فوج کی ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل آیا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی اور موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

 جیئند بلوچ نے کہا دشمن نے ہمیشہ کی طرح سرمچاروں کے حملے کے بعد مذکورہ مقام کو سیل کرکے اپنے جانی اور مالی نقصانات میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی تاکہ وہ بلوچستان میں اپنے شکست کو چھپا سکے۔

 ترجمان نے کہا ہمارے حملے بلوچ سرزمین سے قابض فوج کے انخلاء تک شدت کیساتھ جاری رہیں گے۔