پشتون قوم پرست رہنماء عثمان کاکڑ انتقال کرگئے

845

پشتون قوم پرست رہنماء سابق سینیٹر عثمان کاکڑ دوران علاج انتقال کرگئے ہیں۔

پشتون قوم پرست رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ برین ہیمبرج کے حملے کے بعد گذشتہ دنوں گر کر زخمی ہو گئے تھے، برین ہیمبرج کے اس حملے سے وہ خود کو نہ سنبھال سکے اور گر کر زخمی ہو گئے۔

انہیں سر پر چوٹ بھی آئے تھے، جس کے بعد اسے علاج کےلئے فوری طور پر کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ میں واقع نجی ہسپتال اور پھر کوئٹہ کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر نقیب اللہ کے کلینک لے جایا گیا تھا۔

پشتون قوم پرست رہنماء عثمان کاکڑ کو مزید علاج کے لئے ‏چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا جہاں وہ زیر علاج تھے اور آج وہ جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔