عثمان کاکڑ علاج کےلئے کراچی منتقل، عالمی و علاقائی رہنماؤں کا صحت یابی کیلئے دعا

636

پشتون قوم پرست رہنماء و  عثمان کاکڑ کو مزید علاج کے لئے ‏چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سےکراچی منتقل کردیا ۔

آغا خان ہسپتال کراچی میں پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر  عثمان کاکڑ کے علاج کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہے۔

پشتون قوم پرست رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ برین ہیمبرج کے حملے کے بعد گذشتہ روز گر کر زخمی ہو گئے تھے، برین ہیمبرج کے اس حملے کے وہ خود کو نہ سنبھال سکے اور گر کر زخمی ہو گئے۔ انہیں سر پر چوٹ بھی آئے تھے،جس کے بعد اسے علاج کےلئے فوری طور پر کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ میں واقع نجی ہسپتال اور پھر کوئٹہ کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر نقیب اللہ کے کلینک لے جایا گیا تھا۔

دوسری جانب عثمان کاکڑ کے لئے عالمی و علاقائی رہنماؤں کی جانب سے اظہار ہمدردی و صحت یابی کے لئے  دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے عثمان کاکڑ کے بیماری پہ اپنے مختصر بیان میں کہا کہ عثمان کاکڑ ایک سنجیدہ سیاستدان، ایک وطن دوست اور اپنے عوام کا ایک خدمت گار شخصیت ہے ، اور ہم اللہ پاک کے دربار میں انکے صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و ایم پی ثناء بلوچ نے کہا  بلوچستان میں اب گنے چنے سیاسی رہنماء و کارکن رہ گئے ہیں،  عثمان کاکڑ صاحب ان میں سے ایک ہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ  عثمان لالا کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ‏عثمان کاکڑ صاحب کی شدید علالت کی خبروں سے دلی فکرمندی ہوئی، سینیٹ آف پاکستان میں انھیں بہادری، صاف گوئی اور جرات مندی سے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے دیکھا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالی انھیں خیروعافیت سے رکھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے ‏پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےرہنماء عثمان کاکڑ کی بیماری بارے تشویش،افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے جلدصحت یابی کےلئے دعاگو ہیں،اللہ کریم انہیں جلدصحت دے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انشاءاللہ وہ ایک بار پھر ہمارے درمیان ہونگےاورجمہوری جدوجہد میں شانہ بشانہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔

 پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء مریم نواز نے کہا  عثمان کاکڑ صاحب کی علالت کا سن کر بہت فکر ہوئی، پاکستان میں کاکڑ صاحب جیسے بہادراور جرات مند سیاستدان بہت کم ہیں۔ اللہ تعالی کے حضور کاکڑ صاحب کی لمبی زندگی اور جلد صحتیابی کیلیے ہم سب دعاگو ہیں۔