بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

399

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے ناکے پر موجود اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حکام نے حملے میں فرنٹیئر کور کے چار اہلکاروں کی زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ حملے کی ذمہ دارہ بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ منگل کی شام 7 بجکر پچاس منٹ پر سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سینما چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم عوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوجی چوکیوں، کیمپس، فوجی قافلوں سے دور رہیں ہمارے سرمچار دشمن فورسز کو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔