بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہلاک ہوگیا، مقتول کے لواحقین نے وڈھ بازار اور کوئٹہ کراچی شاہرہ کو بند کردیا۔
اطلاعات کے مطابق وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے حاصل خان ولد الہی بخش ہلاک ہوگیا جن کے لواحقین نے احتجاجاً وڈھ بازار سمیت مرکزی شاہراہ کو دو مقامات پر رکاوٹیں رکھ کر آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔
لیویز اور پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔