قومی تحریک میں لازوال سیاسی کردار و شہادت پر کریمہ بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں- بلوچ ورنا موومنٹ

466

بلوچ ورنا موومنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے  بانک کریمہ بلوچ کو انکی بلوچ قوم کے لئے  سماجی خدمات و قومی تحریک میں لازوال سیاسی کردار اور شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلوچ ورنا موومنٹ کینیڈا کی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ شہید کریمہ بلوچ کے قتل میں ملوث مجرموں اور منصوبہ سازوں کو جلد از جلد قانون کے کہڑے میں لاکر بلوچ قوم کو انصاف دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔

بلوچ ورنا موومنٹ کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا ہے کہ بلوچ قوم پر دنیا کے ہر کونے میں زمین تنگ کرنے کے پیچھے بلوچستان پر قابض پاکستان کا ہاتھ ہے۔ بلوچ قومی تحریک سے خوفزدہ ریاست سیاسی آوازوں اور بین الاقوامی سطح پر متحرک سیاسی کارکنوں سے خائف ہے جسکی وجہ سے بیرون ملک پناہ حاصل کرنے والے کارکنوں کو قتل کرنے کے لیے پاکستانی حکام دہشتگردی پر اتر آئے ہیں۔ آج بلوچ قوم اپنی تہذیب و تمدن اور وطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نظرانہ پیش کررہی ہے اس جہد میں شامل بہادر خواتین کی قربانیاں بلوچ قومی تحریک کو مزید ایندھن فراہم کر رہی ہیں۔

تنظیم بلوچ قوم اور خصوصا بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتوں، تنظیموں، بلوچ طلباء و طالبات سے اپیل کرتی ہے کہ اس نازک صوتحال میں اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے قومی سوچ و فکر و قومی سوال کے حل کے لئے کمر بستہ ہوکر جہدوجہد تیز کریں۔ بلوچ ورنا موومنٹ  بانک کریمہ بلوچ کے خاندان اور نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے۔ قربانیاں قومی تحریک کا حصہ ہیں اور ایسی عظیم قربانیاں بلوچ قوم کو قومی منزل آزادی پر پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگی۔ تنظیم بی این ایم کی بانک کریمہ بلوچ کی شہادت پر چالیس روزہ سوگ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہروں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔