بلوچستان : کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جانبحق

164

بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض انتقال کرگئے، جبکہ چار اضلاع سے کورونا کے بارہ نئے مریض سامنے آگئے، اور ساتھ ہی کورونا میں مبتلا 46 مریض صحت یاب ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یعنی بروز جمعہ  337 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں بلوچستان  کے 4 اضلاع سے 12 نئے کیسز سامنے آئے۔

جس کے بعد بلوچستان  میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 880 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 46 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد بلوچستان  میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار 304 ہوگئی، جبکہ اس دوران کورونا میں مبتلا 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

 محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان  میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 179ہوگئی۔

دوسری جانب  کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے   250 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے 4 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 1.6 فیصد رہی۔