سوراب میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا- بی ایل ایف

400

گدر سوراب میں قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات (16 نومبر) آٹھ بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گدر، سوراب میں قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور کافی دیر تک سرمچاروں اور دشمن فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فورسز کو کہیں بھی بلوچستان میں چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے اور بلوچستان کے کونے کونے میں دشمن کو حملوں کا نشانہ بناتے رہیں گے۔