گولڈ سمڈ لائن پہ گرفتار اہلکار کو سزائے موت دی گئی – یو بی اے

538

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 24 اکتوبر کو زامران کے علاقہ نرم سے ایف سی کیمپ کے قریب سے ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی قابض فوج کے ذیلی ادارہ فرنٹیئر کور ورکس کے اہلکار کو دوران گشت گرفتار کرلیا تھا جس کو تفتیش کے لیے سرمچار اپنے ہمراہ لے گئے تھے دوران تفتیش دشمن فوج کے ذیلی ادارہ کے اہلکار نے بلوچستان کو جبری طور دو حصوں میں تقسیم کرنے والے گولڈ سمڈ لائن پہ کام کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز کے اہلکار مجرم طارق ولد اشفاق سکنہ پہاولپور پنجاب کے جرائم کو مد نظر رکھتے ہوئے کل تنظیم نے اسے زامران آرچنان کور کے علاقہ میں اس کے گناونے جرائم کے اعتراف کے بعد آج 28 اکتوبر کو اس کے سزاء موت پہ عمل درآمد کی۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ ہم ہر اس عمل کی شدت سے مزاحمت کرینگے جو بلوچ قوم اور بلوچستان کے خلاف ہوگا۔