ملائیکا اروڑا کے بعد ارجن کپور بھی کورونا وائرس سے صحتیاب

285

بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

انہوں نے ستمبر میں خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اب انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں ارجن کپور نے بتایا کہ وہ چند روز قبل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور کام پر واپس لوٹنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ ارجن کپور نے اپنے لیے نیک خواہشات اور مثبتیت کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

🙏

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor) on

اداکار نے مزید لکھا کہ یہ وائرس سنگین ہے لہذا میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اسے سنجیدہ لیں۔

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ جوان ہو یا بوڑھا کورونا وائرس سب کو متاثر کرتا ہے لہذا ماسک پہنیں۔انہوں نے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو بھی سلام پیش کیا جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر سب کا خیال رکھ رہے ہیں۔

اداکار ارجن کپور نے 6 ستمبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں۔

ارجن کپور کے بعد ملائیکا اروڑا نے بھی وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں نے 21 ستمبر کو بتایا تھا کہ وہ وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

ملائیکا اور ارجن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام

ان سے قبل امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم وہ ایک ماہ تک وبا میں مبتلا رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سینئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، خوش قسمتی سے وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔