ایس ایس ایف کابینہ تحلیل، نئی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

81

ایس ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق تنظیم کے مرکزی کابینہ کا دورانیہ مکمل ہونے پر کابینہ تحلیل کرکے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

 بیاں کے مطابق بروز جمعرات 3 ستمبر ایس ایس ایف مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ مرکزی کابینہ کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد کابینہ ختم کرکے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیا گیا۔

اجلاس چئیرمین ایس ایس ایف فضل یعقوب بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ اجلاس میں مرکزی کابینہ اور دیگر سنئیر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مرکزی آرگنائیزنگ کمیٹی تشکیل دیا گیا، مرکزی آرگنائیزر شاہ جہان مینگل ، ڈپٹی آرگنائیزر زبرین بلوچ جبکہ دیگر ممبران حبیب بلوچ، مہتاب بلوچ اور نعمان بلوچ منتخب ہوئے۔

اجلاس میں سابقہ چئیرمین ایس ایس ایف فضل یعقوب بلوچ نے کہا کہ ایس ایس ایف ایک خواب تھا جسے ساتھیوں نے تعبیر کرکے ایک تاریخ رقم کردی۔ سابقہ چئیرمین نے کہا کہ کابینہ مبارکباد کے مستحق ہے جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات سے وقت نکال کر ایک سال تک تنظیم کو نہ صرف فعال رکھا بلکہ ہر شعبے میں اس کو کامیاب بنایا۔

اجلاس میں مرکزی آرگنائیزنگ کمیٹی کی طرف سے فیصلہ ہوا کہ چند دنوں میں نئے کابینہ کا انتخاب کرکے اس اعلان کیا جائیگا۔