ملک ناز کی قتل کے خلاف کیچ میں احتجاجی مظاہرہ

162

ضلع کیچ میں ملک ناز کی قتل کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے، مظاہرے میں بچوں و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ملک ناز کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ملک ناز کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خواتین و بچوں نے ملک ناز کی قتل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے کیچ کے علاقے ڈنک میں جرائم پیشہ افراد نے چوری کے غرض سے رات کی تاریکی میں گھر پر حملہ کیا تھا، گھر میں موجود ملک ناز نامی خاتون نے مزاحمت کی جس پر چوروں نے خاتون کو گولیاں مارکر قتل کردیا تھا۔

فائرنگ سے ملک ناز کی چھوٹی بچی برمش بھی زخمی ہوگئی تھی، اس قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہوئیں، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے اس قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہرنائی میں پاکستانی فورسز کا چھاپہ، خواتین و بچوں سمیت 4 افراد قتل

حکومتی حکام اور پولیس کے مطابق اس کارروائی میں شریک تمام ملزمان کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کو غیر مسلح کیا جائے جن کو حکام کی سرپرستی حاصل ہے۔