پاکستان: کورونا سے مزید 107 اموات، مریض ایک لاکھ 25 ہزار

134
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 107 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 397 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک دو ہزار 463 اموات ہوئی ہیں۔
پاکستان میں اب تک 40 ہزار 247 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 8 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 28 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جو کہ اب تک ایک دن میں ہونے والے ٹیسٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 382 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں 890 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یہ تعداد کسی بھی دوسرے صوبے یا علاقے سے زیادہ ہے جبکہ 9 ہزار 546 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے 46 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک ہزار 776 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 890 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے 15 ہزار 787 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 632 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 3 ہزار 907 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 673 موجود ہیں جبکہ وائرس سے 75 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 673 ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 699 ہو چکی ہے جن میں سے ایک ہزار 164 صحت یاب ہوئے جبکہ 65 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ علاقے میں 673 مریض صحت یاب جبکہ 15 ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 534 ہے، 237 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں 10 اموات ہوئی ہیں۔