فورسز کے بیس کیمپ پہ حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کرلی

353

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح چھ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں بگان تنک کے مقام پہ واقع فورسز کے بیس کیمپ پہ راکٹ لانچر اور ایل ایم جی سے حملہ کیا جس سے ایک گھنٹے تک ہمارے سرمچاروں اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپ جاری رہی۔

ترجمان نے کہ قابض فورسز کے حواس باختہ اہلکاروں کی جانب سے مارٹر گولے بھی اس دوران فائر ہوتے رہیں، مارٹر کے گولے ایران کے زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے قبضے والی علاقوں میں جاکر گرے۔

ترجمان نے کہا حملے کے دوران پاکستانی فورسز کے تین ہیلی کاپٹر بھی جھڑپ کے مقام پہ پرواز کرتے رہے اور قابض فورسز کے آٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بھی جائے وقوعہ پر پہچ گئے، دوسری جانب مصنوعی بارڈر کے قریب ہونے سے قابض ایرانی فورسز کے سولہ گاڑیوں اور دو ہیلی کاپٹر پر مشتمل دستہ بھی مذکوہ علاقے میں پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں قابض فورسز کے چار اہلکار موقعے پہ ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئیں فورسز کو بڑی نوعیت میں مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے ایسے حملے بلوچستان کے آزادی تک جاری رہینگے۔