کورونا وائرس کے پیش نظر لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے – این ڈی پی

87

نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کورونا  وائرس کے پیش نظر لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے
ان حالات میں لاپتہ افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی زندگیوں کے لئے فکر لاحق ہے کہ انکو زندان میں کورونا وائرس جیسے وباء کے بچائو کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں ہوگا لہذا انسانی بنیادیوں پر لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے یا انکو منظرعام پر لایا جائے۔

ترجمان نے کہا پنجاب میں قیدیوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر رہائی دی گئی حالانکہ وہ قیدی جرائم پیشہ افراد ہیں مگر بلوچستان میں لاپتہ افراد کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے انکا قصور صرف یہی ہے کہ وہ بلوچ ہیں۔

انہوں نے کہا اس بابت تمام انسانی حقوق کی تنظمیوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ان کی بازیابی ممکن ہوسکے ۔

ترجمان کے مطابق این ڈی پی اپنی اولین قومی ذمہ داریوں میں سے ایک یہی ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی پر ہمیشہ آواز بلند کرئے گی گئی اور ساتھ ہی دنیا کے دیگر اقوام کو بھی بلوچستان کے سیاسی حالات سے آگاہ فراہم کرتا رہے گا ۔