پاکستان میں کورونا سے107 اموات، 5996 افراد متاثر

214

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11  ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 107 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5998 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں ہونے والی 107 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں  35، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں پہلے 14 اپریل تک توسیع کی گئی تھی لیکن اب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا اعلان کردیا ہے۔