مشکے: فورسز کے ہاتھوں چار افراد لاپتہ

145

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مشکے سے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جکی کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد گہرام ولد شفیع محمد، حمید ولد در محمد، خیر جان ولد مجید اور زبیر ولد مجید کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

لاپتہ کیئے جانیوالے افراد کو اس سے قبل بھی فورسز نے حراست میں لیا تھا جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا گیا تھا تاہم ایک دفعہ پھر فورسز اہلکاروں نے مذکورہ افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے احتجاج کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق 45 ہزار سے زائد افراد جبری طور پر لاپتہ ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کرونا وائرس کے وباء کے باعث وی بی ایم پی کی جانب سے سالوں سے جاری کوئٹہ پریس کلب سامنے احتجاج کو ایک ہفتہ قبل موخر کردیا گیا۔