بلوچ خواتین کو ریاستی جبر کا سامنا ہے- این ڈی پی

85

نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا  کہ بلوچستان میں آج عالمی خواتین کے دن کو پرجوش طریقے سے منایا گیا۔

ترجمان نے کہا این ڈی پی ان تمام بلوچ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو مردوں کے شانہ بشانہ انسانی حقوق کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں، اور بلوچستان دنیا میں وہ سرزمین ہے جہاں عورتیں اپنے لاپتہ مردوں کے لیئے مارچ کرتے ہیں، اس وقت بلوچستان میں خواتین کو ریاستی ظلم و جبر کا سامنا ہے، پہلے مردوں کو لاپتہ کیا جاتا تھا مگر اب بلوچ خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے ان پر غیرانسانی تشدید کیا جارہاہے ، حالیہ دنوں مشکے سے زرگل زوجہ رحیم بخش کو گرفتار کرکے ان پر غیرانسانی تشدید کیا گیا جس سے وہ شہید ہوگئیں۔

ترجمان نے کہا اس طرح کے غیرانسانی رویے بلوچستان میں آئے روز رونما ہوتے ہیں جسکی روک تھام میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔

ترجمان نے کہا  بلوچ خواتین نے ہر دور میں اپنے قومی فرائض کو سرانجام دیا ہے آج کےاس سخت دور میں بلوچ خواتین اپنے فرائض کو سرانجام دینے میں مگن ہیں جنکو این ڈی پی  قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ترجمان کے مطابق این ڈی پی وفد نے  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کمیپ کا دودہ کیا اور وہاں پر موجود ماما قدیر بلوچ اور بی بی گل بلوچ اور دیگر خواتین کو حوصلہ افزائی کی جو بلوچستان کے لاپتہ افراد کے بازیابی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔