انسانی حقوق کے لیے چینی حکومت ایک عالمگیر خطرہ ہے – ہیومن رائٹس واچ

204

 انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ چینی حکومت حقوق انسانی کے احترام کے حوالے سے ایک عالمگیر خطرہ بن چکی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس تنظیم کے سربراہ کینِتھ رَوتھ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق اس ادارے کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت طویل عرصے سے اپنے اندرون ملک ناقدین اور مخالفین کے سیاسی تعاقب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

رَوتھ نے کہا کہ چین اب اس کوشش میں ہے کہ اپنے اس رویے اور جبر کی سوچ کو دنیا بھر میں پھیلا دے۔ اس رپورٹ کے مطابق بیجنگ حکومت نے اپنی وہ کوششیں بھی تیز تر کر دی ہیں، جن کے تحت وہ دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والی انسانی حقوق کے تحفظ کی عالمی تنظیم کو نیچا دکھانا چاہتی ہے۔