بی ایس او بلوچ طلبہ سیاست میں مشترکہ نکات پر اتحاد و یکجہتی پر یقین رکھتی ہے – نزیر بلوچ

218

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ، مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اس موقعے پر انہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ممبران سے ملاقات کی۔

چیئرمین نزیر بلوچ نے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او بلوچ اسٹوڈنٹس سیاست میں مشترکہ نکات پر اتحاد و یکجہتی پر یقین رکھتی ہے حقیقی سیاسی اختلاف رائے اور سیاسی تنقید کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرینگے تاکہ اداروں کو مزید بہتر اور فعال بنایا جاسکے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کی تعلیمی حوالے سے کاوشوں اور جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔ بی ایس او نے ہمیشہ بلوچستان کے تمام طلباء و طالبات جو بلوچستان سے باہر زیر تعلیم ہے ان کے مسائل پر آواز بلند کی اور عملی کردار ادا کیا ہے بلوچ طلباء ایک دوسرے کے بازو بن کر جدوجہد کرے تو ہی مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقعے پر بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے دوستوں نے بی ایس او کے مرکزی وفد کو بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے طلباء کو درپیش تعلیمی مشکلات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے ڈائریکٹر کالجز صوبائی حکومت بلوچستان کے طلباء کو درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آنکھیں بند کرکے صرف داخلوں میں کرپشن اور میرٹ لسٹ میں جعل سازی پر مصروف ہے بلوچستان کے کوٹے پر غیر بلوچوں کو غیر قانونی طور پر داخلے دے کر بلوچستان کے حقیقی طلباء کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے حالیہ دنوں بھی ایک جعلی لسٹ کے زریعے غیر قانونی طریقے سے من پسند لوگوں کو داخلے دیئے گئے دوسری جانب حکومت بلوچستان ملتان سمیت دیگر علاقوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا روایہ بلوچستان کے طلباء کے ساتھ انتہائی حد تک تعصبانہ ہے بلوچستان کے طلباء کو بوجھ سمجھا جارہا ہے ہاسٹل میں بلوچستان کے طلباء کے لئے کمرے حاصل کرنا انتہائی مشکل بن چکی یے جبکہ حکومت بلوچستان طلباء کے فیس بھی ادا کرنے میں تاخیر کررہی یے جس سے طلباء کو ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔

انہوں نے بلوچ کونسل کے طلباء کو یقین دہانی کرائی کہ بی ایس او ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بلوچستان کے طلباء کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور آواز بلند کرے گی۔