بلوچستان: چمن میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

221

بلوچستان میں پولیو جیسے موذی مرض کی روک تھام اور خاتمے کے لیے بھرپور کوشش جاری ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چمن قلعہ عبداللہ گردی پینکی کے پہاڑی علاقے میں سترہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چمن پولیو سے متاثر بچے کے والدین نے پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

 واضح رہے کہ رواں سال قلعہ عبداللہ میں پولیو کیسز کی تعداد3ہوگئی ہے ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگ اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ مذہبی حلقوں کی جانب سے پولیو قطروں کے بابت پروپیگنڈہ ہے ۔