بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں آئے روز پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں ۔
ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ سفرباش میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پہ مامور اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنایا۔
بولان و ہرنائی کے علاقوں میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری مسلح گروپ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ قبول کرتا رہتا ہے تاہم آج صبح ہونے والے اسنائپر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کو مختلف بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے حملوں کا سامنا رہتا ہے ۔