کرکٹ ورلڈ کپ: پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

129

کرکٹ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔

مانچسٹر کے گراونڈ میں آج نیوزی لینڈ اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہونگے۔

کرکٹ کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا، اس کا فیصلہ تین میچز کے بعد واضح ہو جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے اور دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں کےدرمیان ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی راونڈز میں بھارت اور نیوزی لینڈ نے 8،8 میچز کھیلے، جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔ بھارت نے 7 میں کامیابی حاصل کی، جب کہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے 8 میچز میں 5 جیتے تھے اور 3 میں اسے شکست ہوئی تھی۔ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں بھارت نے پہلی اور نیوزی لینڈ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔