بلوچستان : گرمی کی شدت میں اضافہ

136

سب سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ میں 36 ریکارڈ کی گئی۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

گرمی کی شدت کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں خضدار، پنجگور ، تربت، ژوب، لورالائی، آواران سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

زیارت میں درجہ حرارت 21 قلات میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں درجہ حرارت 36، جیونی، گوادر اور پسنی میں 31 سینٹی گریڈ،خضدار میں 28،تربت،لسبیلہ اور چمن میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ، پنجگور اور ڑوب میں درجہ حرارت 25، جبکہ لورالائی میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات میں تیزگردوغبار ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں مشکلات کا شکار ہیں۔