بلوچ علاقوں کی پوسٹیں دوسرے ڈویژن کو دیکر کمیشن بلوچ دشمنی کررہا ہے ۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم

184
بلوچوں کو اداروں سے دور رکھنا تشویشناک عمل ہے ، بلوچ علاقوں کی پوسٹیں دوسرے ڈویژن کو دے کر کمیشن بلوچ دشمنی کررہا ہے ۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچوں کے لئے ہر جگہ زمین تنگ کی جارہی ہے۔ بلوچستان میں پولیسی ساز اداروں سے لے کر نچلی سطح کے اداروں میں بلوچوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے، جو کہ مستقبل میں بلوچ معاشرے کے لئے خطرناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں پچھلے ایک طویل عرصے سے بلوچ علاقوں کے  پوسٹوں پر دوسرے  ڈویژن سے  امیدوار لیے جارہے  ہیں، حال ہی میں محکمہ صحت  کے اسسٹنٹ پروفیسرز کی پوسٹوں میں زیادہ تر بلوچ کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کو فیل کر کے ان کی جگہ دوسرے ڈویژن سے امیدوار لیے گئے جو باعث افسوس ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ڈویژن کی خالی سیٹوں کو دوسرے ڈویژن کے امیدواروں سے فل کرنے کی بجائے دوبارہ اناونس کیئے جائییں۔