سیندک پروجیکٹ میں ناخواندہ ملازمین کی اجرتوں سے کٹوتی کا انکشاف

198

پروجیکٹ میں اکثر ملازمین ناخواندہ ہیں ، جن کی ناخواندگی سے فائدہ اٹھا کر آفسران ان کی اجرتوں سے مختلف طریقوں سے کٹوتی کرتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ دالبندین کے مطابق سنیدک پروجیکٹ جہاں پہ تانبا ، سونا سمیت مختلف معدنیات وافر مقدار میں موجود ہیں اور وہاں موجود نچلے درجے کی اکثر ملازمین ناخواندہ ہیں جن کی ناخواندگی سے فائدہ اٹھا کر آفیسرطبقہ مختلف طریقوں سے ان کے اجرتوں سے کٹوتی کرتے ہیں ۔

ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر ٹی بی پی کو بتایا کہ سیندک پروجیکٹ میں ہونے والے کرپشن کو چھپانے کیلئے بوگس بلوں اور دیگر جعلی ٹھیکوں کا سہارا لیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ پروجیکٹ میں ملازم کو کوئی سہولت نہیں دی جاتی اور ان ملازم کے اجرتوں سے بونس، سفری و میڈیکل الاونس کی رقم اعلیٰ آفیسر طبقہ انتہائی ہوشیاری اپنے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں ۔

یاد رہے کہ سیندک پروجیکٹ میں ملازموں کے حفاظت کے علاوہ ان کے کسی بھی حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا اسی وجہ سے آئے روز وہاں حادثات پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک درجنوں ملازمین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

سیندک پروجیکٹ میں کام کرنے والے ایک دوسرے ملازم نے کہا کہ اگر کوئی یہاں کے ملازموں کی حقوق کی پامالیوں کے بابت بات کرئے تو اسے بالادست آفیسر طبقہ مختلف طریقوں سے خاموش کراتے ہیں اور سب سے بڑی ستم ظریفی کہ علاقے میں موجود میڈیا نمائندوں کو مراعات دے کر ان کی زبان بند کردی گئی اور وہ سیندک پروجیکٹ میں ہونے والے بڑے پیمانے کی کریشن پر بالکل خاموش ہیں ۔