بی ایل ٹی نے ٹرین پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

210

ٹرین میں سفر کرنے والے فوجی اہلکار ہمارے حملے کا ہدف تھے – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی شہر روجھان مزاری کے قریب بلوچ سرمچاروں نے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ مذکورہ ٹرین میں سفر کرنے والے فوجی اہلکار ہمارے حملے کا ہدف تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔