وزارتیں اور مراعات بی این پی کے منشور کا حصہ نہیں – اختر مینگل

614

بی این پی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی – سردار اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی نے ہر دور میں بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے اور آج بھی بی این پی نے بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کو 6نکات جو پیش کیئے ہیں ان میں ایک بھی بی این پی کے اپنے مفاد میں نہیں بلکہ بلوچستان بھر کے عوام کے اجتماعی مسائل شامل ہیں۔

سردار اختر مینگل مزید کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے جو 6رکنی کمیشن بنایا گیا ہے اس میں بھی بی این پی اپنے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی لسبیلہ کے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ وزراتیں ومراعات بی این پی کے منشور کا ہر گز حصہ نہیں، 25جولائی کے انتخابات میں بلوچستان بھر کی طرح لسبیلہ و گوادر کے عوام نے جس طرح بی این پی پر اعتماد کا اظہار کیا یقیناًوہ داد تحسین کے مستحق ہیں اور انشاء اللہ بی این پی لسبیلہ و گوادر سمیت بلوچستان بھر کے عوام کے اعتماد کو ہر ٹھیس نہیں پہنچائی گی، ان کے جائز عوامی مسائل کے حل کیلئے پارٹی قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلی میں آواز بلند کریگی